Header ad

خوبصورت گلگت بلتستان

 


خوبصورت گلگت بلتستان 


پاکستان کا ایک ایسا علاقہ جہاں ہر طرف خوبصورتی کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔پاکستان کے شمالی علاقہ گلگت بلتستان  جہاں  ہر موسم ( موسم سرما، موسم بہار، موسم گرما، موسم خزاں)میں

دلفریب دلکش نظارے دیکھنے کو ملتےہیں۔


یہاں دنیا کے بلند سے بلند ترین چوٹی ، پہاڑ اور پہاڑوں پر گلیشیر کی خوبصورتی اور مختلف رنگوں کے پھل پھول ، صحرا ، برف  ، آبشاریں، مخلتف قسم  کے جانور و دیگر خوبصورتی میں اپنے مثال آپ ہے۔ 


گلگت بلتستان کے چند مشہور سیاحتی مقامات


ویسے تو دیکھا جائے تو پورا گلگت بلتستان سیاحتی مقام کا مرتبہ رکھتے ہے مگر ان میں چند مشہور مقامات کا ہم آپ کو تزکرہ کرتے ہیں



K2 کے ٹو 



 کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ جو کہ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے اس کی بلندی  آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میڑ ہے ۔ یہ پاکستان کا نمبر ون پہاڑ میں شمار ہوتا ہے۔ 

دنیا بھر سے اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے لوگوں آتے ہیں۔ 


1856ء

 میں اس پہاڑ کا پہلی بار گڈون آسٹن نے سروے کیا۔ تھامس ماؤنٹ گمری بھی اس کے ساتھ تھا۔ اس نے اس کا نام کے ٹو رکھا۔ 

کے ٹو پر چڑھنے کی مہم 1902ء میں ہوئی جو ناکامی پر ختم ہوئی۔ 

اس کے بعد1909ء سے لے کر 1953ء کے درمیان ہونے والی کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔ 

23

سال بعد 1954ء میں اس چوٹی پر اطالوی مہم بالاخر کامیاب ہوئے۔ 

پاکستان سے پہلا چڑھنے والا شخص اشرف امان   تھا جو 1977ء میں چڑھنے میں کامیاب ہوئے



دیوسائی



دیوسائی ایک ایسا سرزمین ہے جیسے پھول کا مرکز کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا 

یہاں ہر طرح کے رنگوں کا پھول پائے جاتے جس سے ہمارے دلوں کو سکون ملتا ہے۔


دیوسائی اصل میں شینا زبان کا لفظ ہے جو کہ اصل میں دیو سے تھا دیو سے مراد جن  اور سے مراد سرزمین یعنی جن جنوں کی سر زمین بعد میں اردو لکھنے والے  لوگوں نے دیوسائی لکھا جس سے دیو سے سے دیوسائی ہوئے

دیوسائی سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر ہے۔ دیوسائی کا رقبہ3000مربع کلومیٹر  ہے  یہاں نومبر  سے لے مئی تک برف باری ہوتی ہے تقریباً 30 فٹ برف پڑتی ہے 


سکردو شہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے وہاں جانے کے لیے  سکردو سے سدپارہ جھیل اور سدپارہ گاوں سے گزرتے ہوئے دیوسائی پہنچتے، ہے 


دیوسائی میں رہنے کی جگہ 


دیوسائی میں اگر آپ رہنا چاہتے ہے تو وہاں کوئی بھی رہنے کی جگہ نہیں ملے گا کیونکہ نہ تو وہاں ہوٹل اور گھر بار ہے اسلئے اگر آپ رہنا چاہتے تو اپنے مدد ہوکے جائیں


 شنگریلا جھیل



پاکستان کے شمال علاقہ  گلگت بلتستان جہاں ملکی و غیر ملکی  لوگ زیادہ تر  گرمیوں میں تفریح کے لے  اس علاقے کی طرف رخ کرتے ہیں۔ کیونکہ گرمیوں کی موسم اس علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگتے ہے ہر طرف دلکش نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جن ایک شنگریلا سیاحتی فہرست میں نمبر ایک پر آتے ہے شنگریلا ضلع سکردو وادی کچھورا میں ہے جو کی بہت ہی خوبصورت اور پرسکون علاقہ ہے جس میں ایک جھیل ہے جوکہ شنگریلا کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے جو کی دل کی شکل کیطرح ہے اور اس کے آس پاس ہریالی اور ریسٹورنٹس  اس کی خوبصورتی میں مزید  چار چاند لگاتے ہیں۔ 


Post a Comment

2 Comments

  1. آپ نے بہت خوب محنت کی ہے ۔ماشا اللہ لکھتا جائیے اور خوب لکھتا جائیے ۔سیکھنے اور سکھانے کا عمل کبھی نہیں رک سکتا ۔

    ReplyDelete