Header ad

عقائد

 عقائد



توحید


سوال نمبر 1

سب سے بڑا گناہ کونسا ہے ؟

شرک سب سے بڑا گناہ ہے

 2

شرک کرنے کا نقصان کیا ہے ؟

مشرک پر جنت حرام ہے اور اسکا ٹھکانہ جہنم ہے

  3

کیا شرک کرنے والے کو اس کے اعمال فائدہ دیں گے ؟

عقیدہ شرک کی موجودگی سے تمام اعمال بیکار ہوجاتے ہیں

4

کیا مشرکین مکہ بھی اللہ اله مانتے تھے ؟

جی ہاں لیکن انہوں نے اللہ کے علاوہ بھی بہت سے اله بنائے ہوئے تھے 

5

سب سے قریب کون ہے ؟

اللہ سب سے قریب ہے

6

امور کائنات میں کس کی مرضی چلتی ہے ؟

صرف اللہ تعالی کی مرضی چلتی ہے 

7

رزق دینا کس کے اختیار میں ہے ؟

اللہ کے علاوہ کوئی رزق نہیں دے سکتا

8

بیماری میں شفاء کون دیتا ہے ؟

اللہ ہی بیماری میں شفاء دیتا ہے

9

کس کو خوش کرنے کیلئے اعمال کرنے چاہئیں ؟

صرف اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعمال کرنے چاہئیں 

10

سب سے بڑھ کر محبت کس سے ہونی چاہیے ؟

سب سے بڑھ کر محبت خدا سے ہونی چاہیے

11

اللہ کے بعد سب سے زیادہ محبت کس سے ہونی چاہیے ؟

اللہ کے بعد سب سے زیادہ محبت محمد و آل محمد سے ہونی چاہیے

12

اللہ سے محبت کا تقاضہ کیا ہے ؟

اللہ سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ کے دوستوں سے محبت کی جائے اور اللہ کے دشمنوں سے نفرت کی جائے

13

کیا مومن اللہ کی رحمت سے نا امید ہوسکتا ہے ؟

مومن کبھی بھی اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوسکتا

14

اللہ واحد ہے اس سے کیا مراد پے ؟

وہ ایک اور اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور نہ وہ کسی کو اپنے کام میں شریک کرتا ہے 

15

اللہ احد ہے اس سے کیا مراد ہے ؟

اس کا کوئی جز نہیں اور نہ وہ کسی چیز کا جز ہے وہ ایک اور اکیلا ہے

16

صمد سے کیا مراد ہے ؟

وہ ہر چیز سے بے نیاز ہے ساری کائنات اس کہ محتاج ہے اور خود کسی کا محتاج نہیں


عقیدہ اور عمل


1

کیا کوئی انسان صرف صحیح عقیدہ کی بنیاد پر جنت میں داخل ہوسکتا؟

جی نہیں اس صحیح عقیدہ کی بنیاد پر جنت میں داخل نہیں ہوسکتا

2

کیا کوئی انسان صرف اچھے عمل کی بنیاد میں جنت میں داخل نہی ہوسکتا ہے ؟

جی نہیں

3

تو جنت میں کون داخل ہوگا ؟

جو صحیح عقیدہ رکھتا ہو اور عقیدے کے مطابق عمل بھی بجالاتا ہو 

4

اچھے خیالات سے کیسا عقیدہ پیدا ہوتا ہے ؟

اچھا عقیدہ پیدا ہوتا ہے

5

اچھے عقیدے کا فائدہ کیا ہے ؟

اچھے عقیدہ سے انسان کی زندگی سدھرتی ہے اور اعمال کو اچھا بنانے میں مدد ملتی ہے 

6

انسان تباہی اور گمراہی کے گڑھے میں کیسے گرتا ہے ؟

جب انسان کا عقیدہ غلط ہو

7

کیا عمل میں بغیر عقیدہ کے کوئی وزن ہوگا ؟

ہرگز نہیں اعمال اسی کے قبول ہوتے ہیں جس کا عقیدہ صحیح ہوتا ہے

8

اسلامی تعلیمات میں عقیدے سے کیا ملتا ہے؟

اسلامی تعلیمات میں عقیدے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے



Post a Comment

0 Comments