🔵 اعمال شب قدر (شب ۱۹ رمضان المبارک) 🔵
اعمال شب ۱۹ رمضان المبارک
اس شب کے اعمال میں چند امور ہیں:
1
غسل کرنا ۔ علامہ مجلسی کافرماتےہیں کہ غروب آفتاب کے نزدیک غسل کیا جائے اور نماز مغرب اسی غسل کے ساتھ ادا کی جائے۔
2
دورکعت نماز بجا لائے جس کی ہررکعت میں سورہ الحمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید پڑھے،
3
نماز کے بعدستر مرتبہ کہے:
اَسْتَغْفِرُاللّهَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
میرے معبود مجھے معاف کر دے اور میں توبہ کرتا ہوں
📜 حضرت رسول اﷲﷺ سے مروی ہے کہ ابھی وہ شخص اپنی جگہ سے اٹھا بھی نہ ہو گا کہ حق تعالی اس کے اور اس کے ماں باپ کے گناہ معاف کردے گا۔
4
سو مرتبہ کہے: اَسْتَغْفِرُاللّهَ رَبِّی وَاَتُوْبُ اِلَیٰہِ
5
سومرتبہ کہے: اَللَّھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ اَمِیٰرِالْمُوْمِنِیْنَ
6
قرآن کریم کھول کر اپنے سامنے رکھے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَساَ لُکَ بِکِتابِکَ الْمُنْزَلِ وَمَا فِیہِ وَفِیہِ اسْمُکَ الْاَکْبَرُ
اے معبود! بے شک سوال کرتا ہوں تیری نازل ہوئی کتاب کے واسطے سے اور جو کچھ اس میں ہے اس کے واسطے اور اس میں تیرا بزرگ تر نام ہے
وَاَسْماؤُکَ الْحُسْنیٰ وَمَا یُخافُ وَیُرْجیٰ اَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ عُتَقائِکَ مِنَ النّارِ۔
اور تیرے دیگر اچھے اچھے نام بھی ہیں اور وہ جو خوف وامید دلاتاہے سوالی ہوں کہ مجھے ان میں قرار دے جن کو تونے آگ سے آزاد کر دیا
اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرے
7
قرآن کو اپنے سرپر رکھے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ ہذَا الْقُرْآنِ وَبِحَقِّ مَنْ ٲَرْسَلْتَہُ بِہِ وَبِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَہُ فِیہِ
اے معبود!اس قرآن کے واسطے اور اس کے واسطے جسے تونے اس کے ساتھ بھیجا اوران مومنین کے واسطے جن کی تونے اس میں مدح کی ہے
وَبِحَقِّکَ عَلَیْھِمْ فَلاَ ٲَحَدَ ٲَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ
اور ان پر تیرے حق کا واسطہ پس کوئی نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر اے اﷲ تیرا واسطہ،
پھر کہے
بِکَ یَا اللّهُ دس مرتبہ
بِمُحَمَّدٍ دس مرتبہ
بِعَلِیٍّ دس مرتبہ
بِفاطِمَۃَ دس مرتبہ
بِالْحَسَنِ دس مرتبہ
بِالْحُسَیْنِ دس مرتبہ
بِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ دس مرتبہ
بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ دس مرتبہ
بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ دس مرتبہ
بِمُوسَیٰ بْنِ جَعْفَرٍ دس مرتبہ
بِعَلِیِّ بْنِ مُوسی دس مرتبہ
بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ دس مرتبہ
بِعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ دس مرتبہ
بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ دس مرتبہ
بِالْحُجَّۃِ دس مرتبہ
پھر اپنی حاجات طلب کرو
محمد(ص) کاواسطہ، علی (ع) کا واسطہ فاطمہ (ع) کا واسطہ حسن(ع) کاواسطہ، حسین(ع) کا واسطہ علی بن الحسین(ع) کا واسطہ، محمد بن علی(ع) کا واسطہ جعفر(ع)بن محمد(ع) کا واسطہ موسی (ع) بن جعفر (ع) کا واسطہ علی(ع) بن موسی (ع) کا واسطہ محمد بن علی (ع) کاواسطہ علی(ع) بن محمد (ع) کاواسطہ حسن بن علی(ع) کا واسطہ حجت القائم (ع) کا واسطہ
8
مشہور دعا: یَاذَاالَّذِیْ کَاْنَ پڑھے: جو اعمال رمضان کی چوتھی قسم میں ذکر ہو چکی ہے۔
9
یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ
اے معبود! جن امور کا تو لیلۃ القدر میں فیصلہ کرتا ہے حتمی فیصلوں میں سے اور ان کو مقرر فرماتا ہے اور جن پر حکمت امور میں
الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ وَفِی الْقَضائِ الَّذِی لاَ یُرَدُّ وَلاَ یُبَدَّلُ ٲَنْ تَکْتُبَنِی
امتیازات دیتا ہے اور ایسی قضائ وقدر معین کرتا ہے جس کو رد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس میں تو مجھے اس سال کے حجاج میں قرار دے
مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ الْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، الْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، الْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ
کہ جن کا حج مقبول، جن کی سعی پسندیدہ، جن کے گناہ معاف
الْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ وَاجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ ٲَنْ تُطِیلَ عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ
جن کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں اور جن کا تو نے فیصلہ کیا اس میں میری عمر کو دراز
فِی رِزْقِی، وَتَفْعَلَ بِی کَذا وَکَذا۔
کذاو کذا کے بجائے اپنی حاجت بیان کرے
اور میرے رزق کو وسیع قرار دے۔
10
امام حسین علیہ السلام کی زیارت پڑھے، روایت ہے کہ شب قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ حق تعالیٰ نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دئیے جو زیارت امام حسین علیہ السلام اس دعا کو تینوں شب قدر میں قیام وقعود اور رکوع سجود کی حالت میں پڑھتے تھے۔ علامہ مجلسی (رح) فرماتے ہیں کہ ان راتوں کا بہترین عمل یہ ہے کہ اپنی بخشش کی دعا کرے ، اپنے والدین، اقربائ اور زندہ ومردہ مومنین کی دنیا وآخرت کے لیے دعا مانگے۔ نیز جس قدر ممکن ہومحمدوآل محمد ٪پر صلوات بھیجے اور بعض روایات میں ہے کہ شب قدر کی تینوں راتوں میں دعائے جوشن کبیر پڑھے:
- YouTube
- Facebook page
- website Balti Lyrics

0 Comments