کلام عارف سحابؔ
ماتمی سنگت - دستہ عباسیہ فرول مہدی آباد
لاشہ کاظمؑ کا اٹھانے بھی نہ آیا کوئی
آنسو بے کس پہ بہانے بھی نہ آیا کوئی
سارا بغداد نظر آتا ہے مقتل جیسا
پُل پہ مظلوم کا لاشہ یوں پڑا ہے تنہا
رونے بے کس کے سراہنے بھی نہ آیا کوئی
تھامے پہلو وہ بقیہ سے چلی وہ آئی
زہرا تربت میں بھی غم سے تو نہ رہ پائی ہے
جب شریعت کو نبھانے بھی نہ آیا کوئی
ایسا مظلوم کہ زندان میں کئی عمر تمام
قید زنجیر میں تھا بعد شہادت بھی امام
طوق سے اس کو چھڑانے بھی نہ آیا کوئی
تین دن ہوگئے بے گور پٹرا ہے پل پر
ایسا لگتا ہے کر بل کا ہے یہ بھی منظر
اس کے زخموں کو چھپانے بھی نہ آیا کوئی
پھر سے سادات کو ملتی ہے قیامت کی خبر
گیا بغداد کا قیدی بھی ستم سہہ سہہ کر
سوگ لاشے پہ منانے بھی نہ آیا کوئی
Balti marsiya imam musa kazim a.s
زگق کھنی کڑوینگنو گیورے موسائے مظلوم درینگ
https://www.baltilyrics.com/2022/02/balti-marsiya-imam-musa-kazim-as-lyrics.html?m=1
Balti marsiya imam musa kazim a.s
https://www.baltilyrics.com/2022/02/balti-marsiya-imam-musa-kazim-as-lyrics_24.html?m=1
0 Comments