نوحہ عاشورہ 2019
کلام : ریاض احمد
حسینؑ نے روکے کہا میرے نوجواں اکبرؑ تمھارے بعد میرا کوئی نہ رہا اکبرؑ
صدا میں کس کو بھلادوں اٹھانے لاشے کو تمھارے بعد میرا کوئی نہ رہا اکبرؑ
ضعیف ہوگئی اماں ہے ترے صدمے سے
نکل کے دشت میں آئے نہ لٹ کے خیمے سے
ترس رہی تری اماں ہے ترے آنے کو
.......تمھارے بعد
بہن کو قید میں یوں تیری یاد آئے گی
تڑپ تڑپ کے وہ روئیگی جی نہ پائے گی
چلے گی شام کا زندان وہ جب بسانے کو
.....تمھارے بعد
میں آگیا ہوں اٹھانے تجھے میرے اکبرؑ
بلا رہا ہوں تجھے آکے تیرے لاشے پر
کوئی نہ آئے گا لاشہ مرا اٹھانے کو
......تمھارے بعد
وہ جس کے دم سے سکوں میں علیؑ کی بیٹی تھی
وہ جس کے نام سے مشکل بھی خوف کھاتی تھی
وہ سو گیا سر مقتل کٹا کے شانے کو
......تمھارے بعد
وہ کیسا کربولا میں ستم کا سایہ ہے
قضا نے پھر کسے میدان میں بلایا ہے
ہے آگیا میرا اصغرؑ بھی جاں لٹانے کو
......تمھارے بعد
نوحہ : اسد عاشورہ 2017
کلام : عارف سحابؔ
سجادؑ کیسے بھولے غازی کے بعد روکے مانگتی رہ گئی چادر زینبؑ
بے ردا شام کی گلیوں میں بندھے ہاتھوں سے مانگتی رہ گئی چادر زینبؑ
شام والوں میں وہ اب خود کو چھپائے کیسے
اک ردا اپنے لیے ہائے وہ لائے کیسے
واسطہ دے کے محمدؐ کا مسلمانوں سے
بعد غازی یہ قیامت کی کھڑی آئی ہے
آج آزاد کنیزیں ہیں بہن قیدی ہے
ہر قدم راہ میں فضہؑ کا سہارا لے کے
کوئی دیتا ہے ردا کوئی اسے پھر چھینے
یوں دیئے جاتے ہیں زینبؑ کو ردا کے صدمے
سرکو ہاتھوں سے چھپاتی تھی نہ جانے کیسے
نوک نیزا پے لہو روتا ہے بھائی اس کا
اک نیزے پے نہیں ٹھہرا ہے غازی کا
کیسے سہہ پائے یہ صدمے وہ کہ روکر ہائے
جس کو پردے میں ہے لایا تھا وطن سے غازی
آج محتاج ردا ہے وہ علیؑ کی بیٹی
اور سجادؑ یہی کہہ کے لہو روتے تھے
بلتی نوحہ : علی اکبر
2019
کلام : جمیل شیخ
نیزی ہر مکھونگ لہ ہلتین چی نوید ہائے لے زیزی اکبر جوان
سینگ بوس فیونین لقپہ سکورین
رگسپی زیزی لہ ہلچخ بورید ہائے لے زیزی اکبر جوان
ربزگویکہہ بیونگمو نا مرن تھونسید انوے جنگمہ رسن
یانگ نا بیسے شامینگ یلید ہائے لے زیزی اکبر جوان
زمپان لہ بور کھن سو ملوس تارگے ہرمغینگ نا چیکچی لوس
بیسکہ سنویگنی کھا کلید ہائے لے زیزی اکبر جوان
یاری رگنوے مک لہ متھونگ لقپہ سکورین نوے سہ مسونگ
نا سترانگبو بازارینگ سکورید ہائے لے زیزی اکبر جوان
لانگسے ہلتوسی یل وخپونی برقونگ ہیٹری سونگسے زیزی
ہرژیس میدی سو گویکہہ بورید ہائے لے زیزی اکبر جوان



0 Comments