Header ad

بزم کریمی

 بزمِ کریمی سے بزمِ سرکار تک

بزم کیا ہے؟ کریمی کون ہے؟ 

کہاں سے چلی، بزمِ کریمی؟ 

کہاں پہنچی،یہ بزم کریمی؟ 

کہاں ہے بزم کریمی، کی منزل؟

چلےجانئیں مختصر سی تعارف

:-



بزم:- محفل، مجلس یا دربار

قلمی نام:- علی کریمی۔

اصل نام:- نوازش علی کریمی۔

موصوف پیشے کے اعتبار سے ایک بہترین (الیکٹریشن) ہے قوم کے چند ہم خیال جوانوں کو اپنے ساتھ لئے کام کی تربیت دیتے ہوئے کسب معاش کے حصول کے لئے  شہر کے گردو نواح میں سرگرم عمل ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ایکٹیوسٹ مزاجاً خوش خلق، سوشل مائنڈ رکھنے والا، شعر و شاعری سے شغف رکھنے والا مختلف موضوعات پہ شاعری کرنے کے ساتھ اپنے جیسے اہل ذوق ہم خیالوں کی گاہے بہ گاہے محفلیں منعقد کرتے رہنا اب ان کی مشغلہ و پہچان بن چکا ہے۔۔۔

آپ میں سے اکثر دوستوں کو یاد ہوگا۔۔۔

مجھے سب یاد ہیں۔۔۔ 

ذرا ذرا تمہیں یاد ہو، کہ نہ یاد ہو۔۔۔

آج سے کئی سال قبل جس وقت سوشل میڈیا ( نیٹ فیسبک واٹس ایپ) کا کوئی چرچا نہ تھا علی کریمی اپنے ذوق و اہل ذوق کی تفریح و تسکین کے لئے سردی کی لمبی راتوں میں شعر سننے، سنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت ہمار اوپر والے گھر جو کہ خالی ہوا کرتا تھا وہاں شعر و شاعری کی محفلیں منعقد کرتے تھے تمام چھوٹے موٹے ارینجمنٹ کا بندبست جس میں (لڈو میٹھائی برفی وغیرہ۔۔۔ جہاں چھوٹے بچے شوق سے آتے تھے۔۔۔) اس محفل میں برادر رضوانی جیسے استاد کی شرکت، ان کی رہنمائی و حوصلہ افزائی میں علی ناصر، احمد سمیع، علی کریمی و دیگر نوآموز شعرا اپنے اپنے کلام سناتے تھے، نیز چند اہل ذوق احباب انتخاب کلام سنا کر بھی داد وصول کرتے تھے تب سے اس بزم کا نام بزمِ کریمی پڑا یا رکھا۔۔۔

ادب کا یہ ٹرین وقت و حالات کے نشیب و فراز راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں🚝

ماشاءاللہ سے بزم کریمی اب ایک نہایت موثر ادبی انجمن کی سانچے یا ڈھانچے میں ڈھال گئے ہیں۔۔۔ جس کی سند کے لئے یہی کافی ہے کہ پچھلے تین سالوں سے کل برولمو نعتیہ مقابلہ کا کامیاب بزم سرکارﷺ سجا کر کے نہ صرف سرور کونین ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ نوجوانوں میں چھپی ہوئی خداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سٹیج پر موقع فراہم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش دیکھائی دے رہے ہیں۔۔۔ 

ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ

پیوست رہ شجر سے امید بہار رکھ

اس بزم میں خوش الہان آوازوں میں حضورﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت گوئی اور اچھے سوچ و فکر  رکھنے والے نوجوان شعرا کو دیکھ کر، سن کر بہت خوشی ہوئی جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔۔۔

اس روح پرور بزم کی کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔۔

خداوند توفیقات خیر میں اضافہ فرما آمین!

انشاءاللہ یہ بزم سجتے رہینگے___🍃🌷

"بزم  کونین   سجانے  کے  لئے  آپ ﷺ آئے

شمعِ  توحید  جلانے  کے  لیے  آپ ﷺ آئے

 چشم   بیدار  کو  اسرار  خدائی  بخشے

سونے والوں کو جگانے کیلئے آپ ﷺ آئے"


تحریر: سر ابراہیم تبسم

Post a Comment

0 Comments