Header ad

سر جھکائے بین کرتی قیدیوں میں بے ردا سہمی کھڑی کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں نوحہ 2022

 نوحہ اس عاشورا گمبہ سکردو

21 August 2022

دستہ حسینیہ ڑگیول سکردو

کلام غلام عباس خاکسار صاحب

سوز و ترتیب

جاوید میر صاحب اور نزیر ناز صاحب


New noha 2022


سر جھکائے بین کرتی قیدیوں میں بے ردا سہمی کھڑی کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں

پوچھتے ہیں یہ تمشائی بھرے دربار میں بیمار سے کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


جن لائے محملوں میں کربلا اس شان سے

ناز کرتی تھی جو چلتی سائے میں عباس کے

کربلا میں سب لٹا کر عالمِ غربت میں ہے روتی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


شہ کے سینے پر تھا ظالم اور گلا کٹتا رہا
ہائے یہ منظر بہن سے کس طرح دیکھا گیا
دور سے جس نے کبھی بابا  کبھی عباس کو آواز دی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


یوں رسن میں قید تھا ہائے سکینہ کا گلا

کھینچ لے ظالم تو گرتی خاک پر وہ بارہا

دیکھ کر یہ حال بچی کو کوئی سنبھالتی روتی رہی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نیہں


کیسے ایک ننھی لحد تاریک زنداں میں نبی
مانگتی بابا کا سر آخر سکینہ سو گئی
کوئی رو رو کر اٹھاتی دیکھتی شانہ ہلاتی رو گئی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


جن کو سورج نے نہیں دیکھا تھا بے مقنع کبھی

آگئی بازار کیسے گھر سے جو نکلی نہیں

ایک چادر کی سوالی کربلا سے شام تک جو بن گئی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


گر پڑا راہوں میں سر کیوں خاک پر عباس کا
بے ردا زینب کا سر شاید نہیں دیکھا گیا
کس طرح نیزے پہ غازی ٹھہرتا زینب جو بے چادر رہی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


جس گھڑی فضہ پکاری بے کوئی دربار میں

آگئے حامی بچانے جتنے تھے اغیار میں

دیکھ کر منظر پہ زینب رو پڑی عباس کو آواز دی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


مجلسِ میخوار میں جب بے ردا لائی گئی

سرجھکا کر رو رہی بے فاطمہ کی لاڈلی

ملکہِ شرم و حیا کی شان کیا تھی اور کہاں لائی گئی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


کون ہے یہ لوگ کہاں سے آگئے قیدی یہاں

مرد کیا کوئی نہیں ہے اِن میں ہے ساری بیبیاں

ایک ضعیفہ بھی ہے اِن میں جو کہ کسی بیمار کو تھامے کھڑی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


جانے کتنے دن کے قیدی اور تھکن سے چور ہے
خاک آلودہ بدن زخموں سے اٹھتا نور ہے
دیکھ کر لگتا یہی ہے بے کسوں میں بھی ہے ایک شیرِ جری

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


جس گھڑی زنداں میں ہندہ آگئی تھی دیکھنے

بے کسوں کا حال پوچھنے وہ بھی غز و شان سے

پوچھتی تھی ایک بی بی سے بتا ہے کون اور کیوں آگئی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں


سر پہ رکھ کر ہاتھ پہ بچی کے زینب نے کہا
دن رہے رونے کے تھوڑے اب سکینہ حوصلہ
زخم کانوں کے رہے اور رسیاں بھی وہ نہیں کھلوا سکی

کیا یہی وہ قافلہ سالار زینب تو نہیں



Noha PDF DOWNLOAD











Post a Comment

0 Comments