Header ad

سکردو سے برولمو ، سید زادے کے خواب کا تعبیر

سکردو سے برولمو

 سید زادے کے خواب کا تعبیر


بابا میں نے رات خواب دیکھا کہ میں حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کو پانی پلا رہا ہوں۔


ذیل میں برولمو کالونی سکردو سے برولمو تک کی عزاداری کے سفر کا احوال آپ قارئین کی خدمت میں مختصرا پیش کرتا ہوں ۔

 *کھرمنگ خاص:* 

 *میرے چھوٹے بیٹے نے آج ہی صبح صبح اپنا خواب سنایا* !

بابا میں نے رات خواب دیکھا کہ میں حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کو پانی پلا رہا ہوں۔

میں نے بچے سے کہا بیٹا آپ کے خواب کہ تعبیر یہ ہے کہ ہم آج صبح سکردو سے برولمو جانے والے عزاداروں کو پانی پلائیں گے۔

(سید اکبر شاہ رضوی آف کھرمنگ کا عزاداروں سے خطاب سے اقتباس)

کھرمنگ بیمہ میں یونین کونسل کھرمنگ کے علماء ، عمائدین اور نوجوانوں کو لیکر بہت تیز کی گرمی میں سکردو سے برولمو جانے والے عزاداروں کے درمیان آب زمزم ، مقامی فروٹ اور خصوصی طور خاک شفاء  تقسیم کی گئی، ساتھ ہی عزاداروں کی موٹر سائیکلوں کیلئے معمولی نوعیت کی  مفت مرمت اور پنکچر لگانے کا ورکشاپ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر عزاداروں اور زائرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے راہنما سید اکبر شاہ رضوی نے کرگل سکردو روڈ کی جلد بحالی ، برولمو کی دوبارہ آبادکاری کا پر زور انداز میں مطالبہ کیا شرکاء نے مطالبات کے حق میں بھر پور نعروں سے آواز بلند کئے اس موقع پر شاہ صاحب کے ساتھ  رکن جی بی، اسمبلی اور راہنما مجلس وحدت المسلمین جناب علامہ  شیخ اکبر رجائی صاحب ، قوم پرست راہنما جناب شبیر مایار صاحب اور دیگر عمائدین و سادات نے بنفس نفیس عزاداروں میں تبرکات تقسیم کیئے آخر میں اہالیان برولمو کے ترجمان بو علی رضوانی نے سادات ، علماء اور عمائدین کھرمنگ خاص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزاداری کو بامقصد بنانے اور مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور دعا کیا کہ، 

خدا وند عالم سادات و علماء اور عمائدین کھرمنگ کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں اور اپنی زحمات و خدمات کو قبول فرمائیں آمین۔


 *ترکتی*




ترکتی میں 150 سے زائد عزاداروں کیلئے دو پہر کے کھانے کا بندوبست تھی جہاں عزاداروں کیلئے کھانے پینے کے علاؤہ  سبیل ، فروٹ ، نمکین چائے کا انتظام تھا اس موقع پر ایک مختصر دعائیہ محفل بھی منعقد ہوئی خصوصی طور پر شھید قائد عوام سید حیدر شاہ رضوی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 *بلارگو*


بلارگو کو عزاداروں کی خدمت اور مدد میں سب سے زیادہ خدمات کا اعزاز حاصل ہے اور ہمیشہ سے یہ اعزاز اپنے نام حاصل ہے اور برولمو کا دوسرا بازو ہونے  کے بنا پر آج کیلئے خصوصی طور  تمام مسافر عزاداروں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا تھا اس کے علاؤہ سبیل میں فروٹ وغیرہ بھی شامل تھے تاہم بلارگو کے تمام نوجوانان عزاداروں کی خدمت اور جلوس عزا کی انتظامات میں پیش پیش تھے۔

 *بریسل چھو ، گنگنی

اگر چہ بریسل چھو اور گنگنی کے جوانان اس عزاداری کے انتظام میں ہر جگہ اور ہر وقت سکردو سے برولمو تک مکمل حصہ دار ہیں تاہم خصوصی طور پر اہم ترین پوائینٹ پر سب سے اہم اور  بڑے سبیل کا انتظام بھی ان کی جانب سے تھے۔ *امبولونگ اور سکلمہ* کے نوجوانان بھی نوجوانان برولمو کے شانہ بشانہ ہر قسم کی خدمات کیلئے ہمیشہ کمر بستہ ہوتے ہیں۔

 *میموش تھنگ* 

اگر چہ میموش تھنگ کے جوانان بھی جوانان برولمو کے شانہ بشانہ تمام انتظامات میں شریک ہیں تاہم میموش تھنگ کی جانب سے بڑاسبیل  اور لزیذ پھلوں کا سٹال شام تک قائم رہا۔ 

 *الدینگ* 

الدینگ ہمیشہ سے محاز ایریا کا مرکز رہا ہے یہاں 

عز اداروں کے قیام و طعام کا بندوبست جاری رہتا ہے۔ 


الغرض محاذ ایریا کےتمام  گھروں میں  یہ دو دن ، مہمانوں کا ہجوم ہوتے ہیں جس میں ترکتی ، ہمزہ گوند ، الدینگ ، *خاص طور پر میموش تھنگ ، بلارگو ،ںریسل چھو ، گنگنی* کی خدمات لائق صد تحسین ہیں۔

جوانان برولمو نے 2011 میں گیارہ افراد کی عدد سے اس عزاداری کا آغاز کئے جو کہ سال بسال بڑھتے بڑھتے امسال پانچ ہزار سے زائد عزاداروں اور زائرین جس میں پورے بلتستان سے آپو چو شیخ علی رحمتہ اللہ علیہ کے عقیدتمند شریک ہوئے اور آیندہ سالوں میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے اس عزاداری کے سفر میں نوجوانان برولمو دن کا آرام، رات کا سکون سب کچھ اپنے مولاء حسین علیہ السّلام اور اپنے گاؤں کے روشن چراغ اپوچو شیخ علی رحمتہ علیہ کی عقیدت میں نچھاور کرتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع کھرمنگ کے تمام ماتمی انجمنوں اور سول انتظامیہ سمیت سماجی تنظیموں کو مل کر باہم منظم پلان ترتیب دیا جائے ۔

امسال ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل تھے *سوائے پولیس فورس کے جوانوں کے جو موجود ہوتے ہوئے بھی اپنی زمہ داریوں سے غافل نظر آئے*

ہم اہالیان برولمو پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ، محاذ ایریا کے مہمان نواز عوام ، بلتستان بھر سے اس جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے تمام عزاداران ، جلوس میں سبیل کا اہتمام کرنے والے مومنین اور تعاون کرنے والوں جن میں سے اگر کسی کا خصوصی نام لینا بھول گئے ہوں سبھی کا انتہائے شکر گزار اور سب کے حق میں دعا گو ہیں اجرکم علی اللہ ، اعظم اللہ اجورکم فی مصابنا الحسین علیہ السلام ۔

 *انتظامیہ کمیٹی و متولیان مزار اپو چو شیخ علی رحمتہ اللہ برولمو کھرمنگ۔*

ترجمان : بو علی رضوانی۔

Post a Comment

0 Comments